هفته,  21 دسمبر 2024ء
100 سالہ شخص نے 3 سال کی محبت کے بعد 96 سالہ خاتون سے شادی کرلی

پیرس (روشن پاکستان نیوز )محبت تو کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے اور ایسا ہی 100 سالہ ہیرولڈ ٹرینز اور 96 سالہ جینی سوارلین کے ساتھ ہوا۔جی ہاں واقعی ان دونوں کو اس عمر میں جاکر محبت ہوئی جب بیشتر افراد قبر میں پہنچ جاتے ہیں۔ان دونوں نے 3 سال کے رومانوی تعلق کے بعد شادی کرلی ہے۔

دوسری جنگ عظیم میں لڑنے والے ہیرولڈ ٹرینز اور جینی سوارلین 8 جون کو فرانس کے ساحلی علاقے نارمنڈی میں ایک تقریب کے دوران رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ہیرولڈ ٹرینز نے اسے اپنی زندگی کا بہترین دن قرار دیا جبکہ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ ‘محبت صرف جوان افراد کو ہی نہیں ہوتی’۔

شادی کے بعد انہیں فرانسیسی اور امریکی صدور کے ساتھ ریاستی ڈنر میں شرکت کا موقع بھی ملا۔اس موقع پر فرانس کے صدر ایمانول میکرون نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد بھی دی۔ہیرولڈ ٹرینز اور جینی سوارلین کا تعلق امریکا سے ہے مگر انہوں نے شادی فرانس میں کی، اسی لیے ان کی شادی علامتی تو ہے مگر اسے قانونی حیثیت حاصل نہیں۔

نارمنڈی کے علاقے Carentan کے میئر Jean-Pierre L’Honneur کے مطابق وہ ایسے غیر ملکیوں کی شادی کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے جو یہاں کے رہائشی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جوڑے کی جانب سے شادی کی قانونی حیثیت کے لیے درخواست نہیں دی گئی تھی۔یہ جوڑا ممکنہ طور پر امریکی ریاست فلوریڈا واپس جاکر یہ رسمی کارروائی مکمل کرے گا۔جینی سوارلین 2 بار بیوہ ہو چکی ہیں جبکہ ہیرولڈ ٹرینز کی اہلیہ شادی کے 70 سال بعد انتقال کرگئی تھیں۔کچھ عرصے پہلے ایک انٹرویو میں جینی سوارلین نے کہا کہ یہ تعلق صرف نوجوانوں کے لئے نہیں، درحقیقت اس عمر میں سب کچھ مل جانے کا احساس بہت زبردست ہے۔ہیرولڈ ٹرینز کے خیالات بھی ایسے ہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ دنیا کی عظیم ترین محبت کی داستان رومیو جولیٹ کی ہے، مگر وہ فکشن ہے، اور پھر میں نے فیصلہ کیا کہ محبت کی عظیم ترین داستان میری اور جینی کی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘کیا 100 سالہ اور 96 سالہ افراد کبھی میرے اور جینی کی طرح ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں؟’ہیرولڈ ٹرینز کے مطابق ‘بیوی کے انتقال کے بعد مجھے کسی سے ملاقات میں دلچسپی نہیں تھی، اس وقت میرا سوچنا تھا کہ زندگی میں رومان بہت ہوچکا’۔مگر ان کے بہترین دوست نے زندگی میں آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کرنے والے مردوں کی کیا خاص نشانی ہوتی ہے؟

ہیرولڈ ٹرینز نے بتایا کہ ‘جینی سے ملاقات کے دوران میرے ساتھ کچھ عجیب ہوا اور ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے میرا جسم کانپنے لگا، مجھ سے کچھ کھایا نہیں گیا، سانس لینا مشکل ہوگیا اور مجھے احساس ہوا کہ میں 98 سال کی عمر میں محبت میں گرفتار ہوگیا ہوں، اب میری عمر 100 سال سے زائد ہو چکی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب میں پہلے سے زیادہ جینی سے محبت کرنے لگا ہوں’۔ہیرولڈ ٹرینز کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ جینی سوارلین کی بھی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جبکہ دونوں کے متعدد پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں بھی ہیں۔ہیرولڈ ٹرینز کے مطابق ان کی لمبی زندگی کا راز تناو¿ کو کم از کم رکھنا ہے اور وہ ہمیشہ زندگی کے مثبت پہلوو¿ں پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید خبریں