منگل,  24 مارچ 2026ء
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور(روشن پاکستان  نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مطلع صاف اور موسم خوشگوار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے 29 مارچ تک تیز بارش متوقع ہے اور اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں کے رہائشی محتاط رہیں۔

مزید خبریں