آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود،رات کو چند مقامات پر بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔

رمضان کے تیسرے عشرے سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات میں رات کو بارش ہوسکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ تین ماہ کا موسمی آؤٹ لک

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کا موسمی آؤٹ لک جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مارچ سے مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ سے مئی کے دوران ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کے بڑھتے اثرات کے باعث بہار کے موسم میں بارشوں میں اضافہ متوقع ہے۔سندھ میں مارچ سے مئی کے دوران بارشیں معمول کے مطابق رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اسی طرح بلوچستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارشیں معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں