اتوار,  25 جنوری 2026ء
ملک میں بارش برسانے والا طاقتور سسٹم آج داخل ہونے کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ،ملک میں برفباری اور بارش برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ آج ملک میں داخل ہو گا، جس سے آج رات سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے تحت بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

شدید موسمی صورتحال، الرٹ جاری کر دیا گیا

مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش اوربرفباری ہو سکتی ہے۔ 25 سے 26 جنوری کے دوران سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں