اتوار,  18 جنوری 2026ء
موسم سرد اور خشک رہے گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا ئے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 08، اسکردو، گوپس ، بگروٹ منفی 06، زیارت ، پاراچنار منفی 04، قلات ، استور اور کالام میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں