اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سردی اور کہرا پڑنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، شمالی اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے، بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، بنوں، کرک اور لکی مروت میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، صوابی اور گرد و نواح میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔











