بدھ,  10 دسمبر 2025ء
مختلف شہروں میں سردی رہے گی ، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ  ، گجرات، جہلم ، ساہیوال ، ملتان،خانیوال،کوٹ ادو ، بہاولپور،رحیم یار خان، راجن پور ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ ،نوشہرہ اورڈیرہ اسماعیل خان میں دھند متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین چار دن سے خراب، مریض خوار، عوامی حلقوں کا حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

مزید خبریں