هفته,  16  اگست 2025ء
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ا ور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔ شام یا رات میں شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان، جنو بی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، بھکر، ساہیوال اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔

سوات، دیر، چترال،کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، کرم، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ،کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، نصیر آباد، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی، بدین، دادو، میر پور خاص، تھر پارکر، عمر کوٹ اور مٹھی میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور بڑا جانی نقصان ہوا۔

مزید خبریں