اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) این ڈی ایم اے نے اگلے ہفتے کی ممکنہ موسمی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست بارشوں کاامکان ہے۔
دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیزہونے کا امکان ہے ، سوات و پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے ،گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شگر کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہسپر، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سلتورو کےندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے ،بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور سبی کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 90 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 60 فیصد بھر چکے ہیں۔