اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد اور گردونواح اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے7 ڈگری جبکہ خیبر پختونخوا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسم خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری