اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی،شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،تیز ہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ،سیکٹرجی 6 اورسیکٹرآئی 9 کے اطراف میں شدید ژالہ باری ،بارش اورتیز ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
مزید پڑھیں: ابھی بولنے کا موسم نہیں ، وقت آنے پر بولیں گے ، شیخ رشید
بلیوایریا،ترنول سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کےشیشے ٹوٹ گئے،گھر کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا،وزارت داخلہ کے باہر کھڑی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔