منگل,  15 اپریل 2025ء
18اپریل کو اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ نجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ 16سے18اپریل کوملکی بالائی علاقوں میں ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا،18تاریخ کو اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے ملک بھر میں ہیٹ ویو ہے ،ہیٹ ویو کی وجہ اپر ایٹماسفیر میں ہائی پریشر کی موجودگی ہے،ملک بھر میں ہیٹ ویو پورا ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سندھ میں شدید گرمی کی لہرمتوقع ہے،نواب شاہ ، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ تک جا سکتاہے،آنے والے ہفتے میں کراچی میں بھی گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

رواں ہفتے پنجاب میں بھی درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی گرمی کی لہر رہے گی۔

مزید خبریں