پیر,  14 اپریل 2025ء
مختلف شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ، ہیٹ ویو الرٹ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آج سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: روڈن انکلیو کا قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان، ہاکی کو دوبارہ عروج پر پہنچانے کا عزم

اسلام آباد،وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل پیر سے جمعہ تک درجہ حرارت میں 04 سے 06 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ ، حیدرآباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ،کراچی 39 ، ڈی آئی خان 37، لاہور،  پشاور 35 اوراسلام آباد میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں