هفته,  12 اپریل 2025ء
کل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) ملک میں کل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اپریل سے ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لہرکے زیر اثر رہیں گے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ا یم اے نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، بالائی پنجاب میں 14 تا 18 اپریل درجہ حرارت 4 تا 6 ڈگری سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، پی ڈی ا یم اے نے کہا ہے کہ رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گرمی کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا خطرہ ہے، ریلیف کمشنر پنجاب نے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

کاشتکاروں کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، موبائل ہیلتھ ٹیمیں ہیٹ اسٹروک کے کیسز سے نمٹنے کے لیے متحرک رہیں گی۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے،کل سے 18 اپریل تک بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں گرمی کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ابھی بولنے کا موسم نہیں ، وقت آنے پر بولیں گے ، شیخ رشید

مزید خبریں