اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، رات کو شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مر ی، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے شہر ابھا میں موسلا دھار بارش ، ژالہ باری سے پہاڑی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی
بلوچستان میں شام کے وقت تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، رات کو ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
رات میں وزیرستان، بنوں، کرم، ہنگو، خیبر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام کومطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔