هفته,  01 مارچ 2025ء
ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد کی شدید ترین ژالہ باری ہوئی زمین سفید ہو گی ایسا لگتا تھا گولف گیند سائز کے اولے پڑے

دیر، چترال، سوات اور گرد و نواح میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں