جمعه,  28 فروری 2025ء
حافظ آباد کی شدید ترین ژالہ باری ہوئی زمین سفید ہو گی ایسا لگتا تھا گولف گیند سائز کے اولے پڑے

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)سردی کے جاتے ہوئے موسم نے انگڑائی لی آج ہونے والی شدید ترین ژالہ باری سے حافظ آباد سمیت گردونواح نے برف کی سفید چادر اوڑ لی۔

جناح چوک سے لیکر اندرون شہر ونیکے روڑ، لالکے دھرنکے، چھنی ہنجرواں، باورے نو اور دولو کولو تارڑ وغیرہ میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے ہر طرف برف ہی برف نظر آنے لگی جس ساتھ شدید بارش بھی ہوتی رہی جس سے موسم شدید سرد ہو گیا.

آج ہونے والی شدید ژالہ باری سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے شدید ژالہ باری سے حافظ آباد سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں بارشوں کا سلسلہ یکم مارچ تک جاری رہنے کا امکان

شہر کے گلی محلوں میں پانی کھڑا ہے جسے میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر سے پانی کی سطح کو نیچے لانے میں مصروف عمل ہے افسران سمیت ملازمین شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.

مزید خبریں