جمعه,  17 جنوری 2025ء
18سے 21جنوری تک بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18جنوری کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

18سے 21جنوری کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے،راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک ، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری متوقع  ہے،خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات ، بونیر، مہمند وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام پیشگی اقدامات کرے،بارشوں کا سلسلہ 18 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: موسم سرد اور خشک رہے گا ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

مزید خبریں