جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
دسمبر اور جنوری میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہر جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے دسمبر اور جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی ، صوبے میں رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ، جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا تاہم جنوری میں معمول سے کم بارشوں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: بارش اور برفباری، مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

مزید خبریں