جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
دھند اور اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ھند اور اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک لاہور ، راولپنڈی ، مری ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ ، جہلم ، فیصل آباد، گوجرانوالا،  میانوالی، خوشاب  اور  سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ چترال ، دیر، سوات، بٹگرام ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد ، کوہستان، مالاکنڈ ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر ،اورکزئی ، کرم ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ،پ شاور،کوہاٹ، بنوں اورلکی مروت میں بارش ہو سکتی ہے۔                                                                                    مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی پناہ گزین کی ابتر حالت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں