اتوار,  07 جولائی 2024ء
بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، آج رات سے موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث ملک بھرمیں شدید بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔رات کو جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرمزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، خیبر، باجوڑ، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی توقع ہے۔  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News