جمعه,  20  ستمبر 2024ء
رمضان المبارک میں علمائے کرام امن و رواداری، بھائی چارے کوفروغ دیں،ڈی سی گوجرانوالہ

گوجرانوالہ( دلشاد علی) ماہ مقدس رمضان المبارک میں علمائے کرام امن و رواداری، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دیں، کا پیغام عام کریں، مخلوق خداکی خدمت اور سفید پوش، مستحق لوگوں کی مدد خود بھی کریں اور لوگوں کو بھی ترغیب دیں۔ مخلوق کی رضا میں ہی خدا کی خوشنودی و رضا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کے زیرصدارت رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گوجرانوالہ کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام مکاتب فکر کےعلمائےکرام کا کردار ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہا ہے۔ آئندہ بھی اس فورم کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام حل طلب مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ٹریفک، تجاوزات، ناجائز منافع و ذخیرہ اندوزی، ناپ تول میں کمی سمیت جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں فوری حل کیا جائے گا اور اس سلسلہ متعلقہ محکموں کو متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کریں اور رمضان المبارک میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے میں حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنزفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ منیجر (مسلم) اوقاف، ڈسٹرکٹ خطیب، ممبران امن کمیٹی (محمد سعید احمد صدیقی۔مولانا خالد حسن مجددی، قاری محمد سلیم زاہد، مولانا اکبر نقشبندی، حافظ محمد جواد قاسمی، محمد بابر رضوان باجوہ، قاضی ضیاء المحسن اعوان، حافظ شہبازرسول، مولانا مفتی محمد شعبان قادری، قاری محمد حفیظ، علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی، حاجی محمد یوسف کھوکھر، محمد مشتاق چیمہ، سید علی رضا رضوی، سید فائق حسین نقوی، سید خاور اظہر بخاری، انجمن تاجران ہارون راغب میر، محمد سلیم، پروفیسر شہزاد لارنس، پادری عارف سراج و دیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی وقومی تہواروں کو منانے کے سلسلے میں پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی امن کمیٹی نے ہمیشہ قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور انتظامیہ و پولیس کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی اور سیاسی ہم آہنگی کیلئے مل کر چلنے اور معاشرے میں امن کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔
علماء کرام کی جانب سے رمضان المبارک میں بازاروں اور مارکیٹوں میں صفائی، سیکیورٹی، تجاوزات کے خاتمے، نکاسی آب، ٹریفک روانی کے لیے دی گئی تجاویز پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے ٹریفک حکام، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، واسا، جی ڈبلیو ایم سی کے افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اوربین المذاہب ہم آہنگی کے شاندارماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کی کامیابی آمن کے بغیر ممکن نہیں، قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ بالخصوص علمائے کرام اور ممبران کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ہر پلیٹ فارم پرضلع میں آمن کو قائم رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرکے ثابت کررہے ہیں کہ وہ حقیقی معنوں میں محب وطن شہری ہیں۔ ممبران ضلعی آمن و بین المذاہب کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ رمضان المبارک ایک بابرکت، عظمت اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس کا تقدس ہر ایک پر فرض ہے اور اسے ہرصورت ملحوظ خاطر رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کے لیے خوشیوں والامہینہ ہے۔

ممبران نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو یقین دلایا کہ گوجرانوالہ ضلع امن کا گہواراہے اور یہ ضلع آمن وامان کے حوالے سے صوبہ بھر میں نمایاں حیثیت کا حامل ہے، انہوں نے کہاکہ یہ امن کا ضلع تھا، ہے اور رہے گا، علماء کرام اور ممبران پر مشتمل محبتوں کا یہ گلدستہ ہمیشہ کی طرح خوشیاں فراہم کرتارہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News