بدھ,  01 اپریل 2026ء
ایران جنگ کے بعدمہنگائی میں تیزی، برطانوی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا
ایران جنگ کے بعدمہنگائی میں تیزی، برطانوی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران پر مسلط جنگ کے سبب دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی مدد کے پروگرام کا آج سے اطلاق کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوائی جائے کیونکہ اسی سے چیزوں کی قیمت کم کی جاسکتی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد کوبرا میٹنگ منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے نئے بڑے حملے

برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نیشنل لیونگ ویج 12.71 پاونڈ کی جارہی ہے، اسطرح 24 لاکھ ملازمین کو 900 پاؤنڈ اضافی ملیں گے جبکہ کم سے کم تنخواہ 10.85کی جارہی ہے اسطرح 2 لاکھ نوجوان ملازمین کو 1500 پاؤنڈ اضافی ملیں گے۔

انرجی بلز میں سالانہ اوسطا 117 پاؤنڈ کمی کی جارہی ہے، جس کا اطلاق جون تک ہوگا، ادویات کی قیمتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے عوام فکر مند ہیں تاہم وہ کوشش کررہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

مزید خبریں