کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور دُلّو، سب انسپکٹر پنجاب پولیس مہر وحید حسین دُلّو کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کے آبائی گاؤں 25.14L میں رسمِ قل خوانی محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، علامہ سید افتخار حسین نقوی اور سائیں قطب علی المعروف علی بابانے کی۔ خصوصی شرکت فرمانے والوں میں خواجہ اللہ بخش تونسوی (تونسہ شریف)، مخدوم سید حسن زمرد بخاری اوچ شریف پیر عزیر عبداللہ قادر بخش شریف ، معروف مذہبی سکالر فصیح محی الدین قادری، پیر اویس نوشاہی قادری اور پیر آف باہو سلطان معروف علی قادری حافظ کاظم رضا نقوی شامل تھے۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران، صحافی، سیاسی و سماجی رہنما، مذہبی و روحانی شخصیات سمیت دُلّو برادری بڑی تعداد میں موجود تھی محفل میں عالمی شہرت یافتہ نعت گو شاعر احمد علی حاکم، حافظ عثمان قادری (لاہور) اور ننھے منھے ثنا خوان محمد شہباز (اسلام آباد) نے عقیدت و محبت کے پھول بارگاہِ رسالت ﷺ میں پیش کیے۔ رسمِ قل کا ختم شریف معروف مذہبی اسکالر قاری صداقت علی فریدی آف لاہور نے پڑھا، جبکہ اختتامی دعاء محفل میں آئے پیر صاحبان نے پڑھائی.
