راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)روڈن انکلیو کے زیراہتمام ایک باوقار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے معروف رئیل اسٹیٹ ڈیلرز، میڈیا نمائندگان، اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد اور پاکستان رئیل اسٹیٹ کے سیکرٹری جنرل زاہد رفیق پہلی بار ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود تھے۔ شرکاء نے اس منظر کو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اتحاد اور اعتماد کی علامت قرار دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد رفیق نے تمام ڈیلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“ڈویلپ یار، ڈیلیور کریں! ہمیں اپنے کلائنٹس کے سرمائے کو ایسے محفوظ اور ترقی یافتہ منصوبوں میں لگانا ہوگا جو ان کا اعتماد قائم رکھیں۔”
انہوں نے محمد راشد کی بہترین میزبانی اور روڈن انکلیو کی تنظیمی کاوشوں کو سراہا اور دلی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر محمد راشد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“میں پاکستان بھر سے آنے والے تمام ڈیلرز کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں، اور خصوصی طور پر اپنے بھائی اور دوست زاہد رفیق کا، جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے اسے چار چاند لگا دیے۔”
انہوں نے اپنی ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے طاہر اعوان اور محمد دانیال کو اسٹیج پر بلایا اور انہیں اپنی ٹیم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ بعد ازاں انہوں نے پوری ٹیم کو اسٹیج پر بلایا جن میں محمد اشتیاق (برانڈ ایمبیسیڈر، روڈن انکلیو اسپورٹس ونگ)، میڈم ندا، کرنل ظفر احسان، راغب کاظمی، ولید ملک، سمر (میڈیا)، منصور احمد اور دیگر شامل تھے۔
محمد راشد نے کہا:
“یہ میرے بازو ہیں، ان کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔”
انہوں نے ایم ٹو مارکیٹنگ کے سردار عثمان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور تمام آنے والے ڈیلرز کو عزت بخشنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں اسلام آباد پریس کلب سے آئے معزز مہمانان عامر رفیق بٹ، سہیل ملک سہل بٹ، اور سردار شہزاد ابرار بٹ کی شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔
اختتام پر محمد راشد نے اعلان کیا:
“روڈن انکلیو 24 اور 25 جون کو ایک عظیم اسپورٹس ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جس میں پورے پاکستان سے 200 سے 300 بچے اور بچیاں شرکت کریں گے۔ ہم ان تمام نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔”