دی چارٹر اسکول کی سالانہ تقریب 2025 شاندار انداز میں منعقد، رنگا رنگ پرفارمنسز اور مہمانوں کی بھرپور شرکت

لاہور(روشن پاکستان نیوز) دی چارٹر اسکول نے اپنی سالانہ تقریب 2025 جوش و خروش اور رنگا رنگ تقاریب کے ساتھ شاندار انداز میں منائی۔ اس موقع پر اسکول کے مالک اور مہمانِ خصوصی جناب امتیاز رفی بٹ نے تقریب کی رونق بڑھائی، جبکہ معزز ڈائریکٹرز جناب عمیز بٹ اور جناب اویس بٹ بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

تقریب میں سعدیہ عابد، پرنسپل دی چارٹر اسکول، کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور سراہا گیا، جن کی سرپرستی میں اس ایونٹ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ فنانس مینیجر جناب نعیم ترمذی اور مہمانِ اعزاز جناب انجم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اسکول کی تعلیمی قیادت میں بابرا شاہین (ہیڈ پری اسکول) اورحفصہ سعید (ہیڈ جونیئر سیکشن) نے کلیدی کردار ادا کیا۔

پری اسکول اور جونیئر اسکول کی اساتذہ نے بچوں کی کارکردگیوں کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔ خصوصی مضامین کے انسٹرکٹرز، جن میں اسماء ارشد (زومبا)، جناب روحیل ہارون (موسیقی)، اور رابعہ خوشحال (ناظرہ)، شامل تھے، نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کی سجاوٹ میں جینا گل (آرٹ ٹیچر) کی تخلیقی کاوشوں کو بھرپور سراہا گیا۔ میزبانی کے فرائض پُراعتماد انداز میں علیزہ بلال اور انعم دانش نے انجام دیے۔

آخر میں اسکول کی پوری کمیونٹی نے سعدیہ عابد کی بے لوث محنت، منصوبہ بندی اور قیادت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت یہ سالانہ تقریب ایک یادگار ایونٹ میں تبدیل ہو گئی۔

مزید خبریں