هفته,  15 فروری 2025ء
کراچی: غیر قانونی تعمیرات اور کرپشن کے الزامات کے باعث علاقے میں مشکلات بڑھ گئیں

کراچی (میاں خرم شہزاد) کرپشن کے الزامات کی زد میں آنے والے سابق ڈائریکٹرجنرل نے کراچی کے اہم ترین شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔ شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس پر وزیراعلی سندھ اور وزیر بلدیات کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

کراچی کے ضلع ساؤتھ کے علاقے گارڈن ویسٹ میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کا انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلی افسران اور مقامی حکام نے اس اہم مسئلے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بلڈر مافیا کے اہم رکن عزیز احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر صدر ٹاؤن الطاف کھوکھر کی سرپرستی میں گارڈن ویسٹ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ عزیز احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف کھوکھر نے پلاٹ نمبر 64/3/2 GRW پر نقشے کے خلاف تعمیرات کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جس کی وجہ سے علاقے کا امن و سکون متاثر ہو رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ وہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو بلڈر عزیز احمد کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواستیں دے چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مقامی افراد نے اس صورتحال کے خلاف عدالت اور اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کرپٹ نظام کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ،پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیلا،کیوی کپتان

علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو یہ پورے علاقے کے لیے مزید مشکلات کا سبب بنے گا۔

مزید خبریں