بدھ,  08 جنوری 2025ء
ژوب اور لسبیلہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثات ، 8 افراد جاں بحق

ژوب(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے شہر ژوب اور لسبیلہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

ایک حادثہ ژوب کے قریب بادن زئی کے مقام پر پیش آیا جہاں کار اور ٹریکٹر کے مابین تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب لسبیلہ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی

مزید خبریں