بدھ,  04 دسمبر 2024ء
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کی آج شام 6 بجے ہنگامی پریس کانفرنس: وفاقی اور صوبائی ملازمین کے حقوق کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ کا اعلان کریں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر، رحمان علی باجوہ کی قیادت میں، آج شام 6 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر اگیگا میں شامل تمام وفاقی و صوبائی تنظیموں کے قائدین بھی موجود ہونگے، جنہوں نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے حقوق کے حوالے سے اہم مطالبات پیش کیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران، رحمان علی باجوہ ملازمین کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالیں گے اور ایک اجتماعی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے جس میں درج ذیل مطالبات شامل  ہونگے:

  1. تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ: تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں صوبوں کی طرز پر یکسانیت کی ضمانت دی جائے۔
  2. اپگریڈیشن اور مراعات: وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن کے ساتھ ساتھ انہیں مناسب مراعات دینے کی تجویز۔
  3. لیو انکیشمنٹ اور پینشن اصلاحات: ملازمین کی لیو انکیشمنٹ اور پینشن کے نظام میں ضروری اصلاحات کی جائیں تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔
  4. تنخواہوں پر 100 فیصد ٹیکس کا واپسی: حالیہ بجٹ میں تنخواہوں پر 100 فیصد ٹیکس میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
  5. تعلیمی اداروں کی نجکاری کا خاتمہ: سرکاری سکولوں اور اداروں کی نجکاری کے بجائے ان میں اصلاحات کی جائیں تاکہ قومی اداروں کو بچایا جا سکے اور ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ کیا جا سکے۔
  6. ملازمین کے بچوں کی بھرتی: دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو 17 A اور پی ایم اسسٹنٹ پیکج کے تحت مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست کی گئی۔
  7. جی ٹی اے تحریک کے اساتذہ کے حقوق کا تحفظ: پنجاب کے اساتذہ کی جی ٹی اے تحریک کے حوالے سے، حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کی برطرفیوں، سسپینشنز اور ٹی این اے ٹیسٹ نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف شوکاز نوٹسوں کی واپسی کی جائے۔

رحمان علی باجوہ پریس کانفرنس کے دوران واضح کریں گے کہ وفاقی اور صوبائی ملازمین کے حقوق کی تحفظ کے لیے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس تمام تر قانونی، سیاسی اور احتجاجی ذرائع اختیار کرے گا۔  اگر ان مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔

رحمان علی باجوہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے وفود بھیجے جائیں گے تاکہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں “غزہ بچاؤ مہم” کے تحت پریس کانفرنس: حمیرا طیبہ کی اسرائیل کی کارروائیوں پر تنقید

مزید خبریں