کوالا لمپور(روشن پاکستان نیوز) ملائیشیا میں ایک خاتون نے کار حادثے میں زخمی ہونے والے شوہر کی 6 سال تک خدمت کی تاہم شوہر نے ٹھیک ہوتے ہی اہلیہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔
نورل سیازوانی کا شوہر ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے اور اسے دوبارہ چلنے کے لیے 6سال درکار تھے، اس دوران انکی اہلیہ ان کے ساتھ تھیں۔ ان کی اپنے شوہر کے لیے لگن اور فرض شناسی کی خدمت نے فیس بک پر ہی 32 ہزار مداحوں کو متوجہ کیا جن میں سے بہت سے یہ جان کر حیران رہ گئے کہ نورل کے شوہر نے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں نہ صرف طلاق دے دی بلکہ دوسری شادی بھی کر لی۔
نورل نے برسوں تک سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی دیکھ بھال کی روزمرہ روٹین کو ریکارڈ کیا اور مصروف معمولات کو دکھایا جس میں مرد کو ناسوگیسٹرک ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلانا، اس کے پیمپر کو تبدیل کرنا اور نہانے میں مدد کرنا شامل تھا تاہم اب نورل نے ایک فیس بک پوسٹ میں اپنے سابق شوہر کی شادی کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں اور انکی نئی نویلی دلہن کو شادی کی مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: وہ شادی جس میں باپ نے بیٹی کو سونے کے زیوارت کیساتھ ’سونے کا باتھ روم‘بھی دیا