پیر,  16  ستمبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں، شیرافضل مروت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، میں نے گلے شکوے کیے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پارٹی اختلافات کی بات میڈیا پر نہیں کرنی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا 22اگست کے جلسے کی تیاری کریں، میں نے کہا احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کی فہرست سے نکالنے پر پارٹی اختلاف شروع ہوا،مجھے کوئی عہد ہ نہیں چاہیے اور نہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ایسی کوئی بات ہوئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News