پیر,  16  ستمبر 2024ء
کراچی کا دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

کراچی(روشن پاکستان نیوز) حال ہی میں لیے گئے ڈیٹا کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سربیا کی نمبیو (Numbeo) نامی ڈیٹا کمپنی کی جانب سے رواں ماہ کے پہلے 6 ماہ میں رہنے کے لحاظ سے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں پاکستان کے 3 شہر کراچی، لاہور اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

نمبیو کی اس فہرست کی تیاری میں نیو یارک شہر کو بنیاد بنایا گیا ہے اور وہاں کی طرزِ زندگی کے مطابق اخراجات، کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوتِ خرید سے دیگر 218 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے۔

سستے ترین شہروں کی فہرست میں کراچی سرفہرست ہے جو نیو یارک کے مقابلے میں 81 فیصد سستا ہے۔ دوسرے نمبر پر سستا ترین شہر لاہور اور اسلام آباد کو چوتھے نمبر پر رکھ گیا ہے۔

فہرست میں بھارتی شہر کولکتہ کو تیسرا اور چنئی کا پانچواں نمبر ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے صارفین پر بجلی کے بلوں میں ایک اور ٹیکس عائد

دوسری طرف فہرست میں سوئٹزر لینڈ کا شہر جنیوا دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے جو نیو یارک کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔ مہنگے ترین شروں میں دوسرا نمبر  زیورخ اور تیسرا نیویارک کا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News