اتوار,  08  ستمبر 2024ء
عمران خان کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست دائر

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کیسز میں اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جا سکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 9 مئی کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News