جمعه,  05 جولائی 2024ء
اویس لغاری کے نام سے بل کی تصویر پر منفی پروپیگنڈے پر وضاحت جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر پاور کے نام سے بل کی تصویر پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر ترجمان پاور ڈویژن نے وضاحت کردی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری قانون کی پاسداری کرتے ہیں، بل اویس لغاری کے فورٹ منرو ہل اسٹیشن کے بالائی حصے کا ہے جو زیرِ استعمال نہیں تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بل یونٹ کے کالم میں واضح لکھا ہے کہ میٹر کو اگست 2023ء میں لاک کرایا گیا۔

ترجمان کے مطابق دسمبر 2023ء میں میٹر منقطع کرا کر 10،766 روپے کے واجبات ادا کیے گئے، میٹر کو جون 2024ء میں بحال کرایا گیا تاہم عدم استعمال کی وجہ سے اس میں کوئی لوڈ شامل نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈے سے وفاقی وزیر اویس لغاری کی کردار کشی کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News