پیر,  01 جولائی 2024ء
لاہور: لڑکیوں کو اغواء کر کے جسم فروشی کرانے والا گروہ گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی لاہور عمران کشور نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو اغواء کر کے جسم فروشی کرانے والا 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران کشور نے کہا کہ گرفتار ملزمہ کے انکشاف پر 3 لڑکیوں کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواں کوٹ لاہور سے اغواء ہونے والی 16 سال کی لڑکی کو فیصل آباد سے بازیاب کرایا گیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزمہ ممتاز بی بی لڑکیوں کو پارلر اور نوکری کا جھانسہ دے کر ساتھ لے جاتی، ملزمہ نے لڑکیوں کو رقم کے عوض فیصل آباد میں فروخت کیا۔

عمران کشور نے کہا کہ ملزمہ نے ان بچیوں کو فیصل آباد سے اسلام آباد بھجوایا، گروہ ان لڑکیوں کا جعلی نکاح نامہ اور اسٹامپ پیپر بنا کر بلیک میل کر کے جسم فروشی کراتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ کے مزید ارکان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News