جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
شہریوں نے قانون ہاتھ میں لے لیا،پٹواری پر بدترین تشدد،مارمارکر ادھ موا کردیا

اوکاڑہ(روشن پاکستان نیوز)اوکاڑہ کے علاقے میں شہریوں نے پٹواری کو بدترین تشددکانشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں قتل وغارت اور خاندانوں میں زمینوں کے جھگڑے ایک معمول بن چکا ھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیے کہ چند افرادجو ڈنڈوں اور سوٹوں سے لیس ہیں اور بتایاجاتا ہے کہ وہ ایک پٹورای کو تشددکانشانہ بنارہے ہیں ۔
مذکورہ واقعہ اوکاڑہ کے کسی علاقہ کاہے جہاں مقامی لوگوں کی جانب سے  پٹواری پر شدید تشددکیاجارہا ہے جو کہ ریاست کے منہ پرطمانچہ ھے ۔

صارفین کے مطابق ریاست کی رٹ کہاں ھے؟ کہاں ھے پولیس انتظامیہ؟سوالیہ نشان ہے اس سارے نظام پر ۔

سیاسی لوگ سرکاری ملازمین کو غلط استمال کرتے ہیں جس کے بعد عوامی ردعمل ایسے  سامنے آتا ھے جو ایک شرمناک عمل ھے۔

۔ریاست پاکستان میں ہر ایک شخص کومحفوظ ھونا چاہیےاور پورے ملک میں قانون کی بالادستی قائم ھونی چاہیے۔

یہ چور سپاھی والا کھیل اب بند ھونا چاہیے۔

صارفین کے مطابق پاکستان کی 76سالہ تاریخ یہ چیخ چیخ کر پکار رھی ھے کہ ریاست شدید خطرے میں ہیں۔

اب سب ریاستی باشندوں کو سوچنا ھوگا پاکستان میں قانون کی بالا دستی قائم ھونی چاہیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News