جمعه,  19 جولائی 2024ء
گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین پر ٹیکس ختم کیے جائیں، فتح اللّٰہ خان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)رکن قومی اسمبلی فتح اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین پر ٹیکس ختم کیے جائیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں فتح اللّٰہ خان نے کہا کہ فوج کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، ہمارا دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دامان، تھل، چولستان کے لوگ آج بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وزراء، بیوروکریسی کے پروٹوکول ختم کیے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین پر ٹیکس ختم کیے جائیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News