هفته,  27 جولائی 2024ء
خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ فرانس کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

مانچیسٹر(روشن پاکستان نیوز)خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ فرانس نے آج سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی امور ، مسلم لیگ ن کی تنظیم کی کارکردگی اور اوورسیز کے مسائل زیر گفتگو آئے۔

خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ فرانس نے میاں محمد نوا شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے کو سراہا اور مبارکباد دی ۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے مین سٹریم میں خود آنے سے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا موقع ملے گا اور تحریک انصاف کے پراپیگینڈے کو زائل کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو جشن آزادی کے موقع پر فرانس آنے کی دعوت دی۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ فرانس کیساتھ آج راچڈیل برطانیہ میں لنچ پر بہت اچھی ملاقات رہی۔ انشاللہ منشور کے مطابق تارکین وطن کی دادرسی اور نمائندگی کیلئے پاکستان میں قانون سازی اور فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات میں چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان ، چئیرمین راجہ علی اصغر، صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف ، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن فرانس رانا محمود خان ، سرپرست سردار ظہور اقبال ، اور راجہ محمد علی اور تمام لیگی / اوورسیز ساتھیوں کیلئے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلم لیگی ساتھی ہی ہمارا اثاثہ ہیں ۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ انشااللہ جشن آزادی ملکر منائیں گے۔

بعدازاں بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کی پرتکلف لنچ سے تواضع کی اور تحائف اور اپنی کتاب “پاکستان کا سفر” دیکر رخصت کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News