جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور (روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ حکومت نے پہلے دن سے ہی معیشت پر توجہ مرکوز رکھی، معیشت صحیح سمت میں جا رہی ہے، حکومت نے مختصر مدت میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، پی ٹی آئی والوں نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کئے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کئے، وزیراعظم کل ایک تاریخی دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں، پیرکوپریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، وزیراعظم کی چین کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی، شین ژن میں بزنس کونسل کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، پاکستان سے کاروباری وفد بھی چین روانہ ہو رہا ہے، وفد چین میں بزنس ٹو بزنس معاہدوں کو حتمی شکل دے گا، وزیراعظم کے دورہ چین کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے اتحادی جماعتوں سے بیک ڈور رابطے شروع ،پیپلزپارٹی کا پنجاب حکومت نے 3وزارتوں کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، توقع کے برعکس مئی میں مہنگائی 11 فیصد پر آ گئی ہے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 47 برسوں بعد سی پی آئی میں سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پچھلے سال اسی ماہ میں 38 فیصد مہنگائی کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی ہے، ورلڈ بینک، ایشین بینک، پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں مثبت رائے دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News