پیر,  16  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار، چرس ،شراب اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بیرونی پولیس نے ملزم اجمل سے 01 کلو 300 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم طاہر سے 01 کلو 250 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم فیصل سے 160 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم سجاد سے 20 لیٹر شراب، نصیرا ٓبادپولیس نے ملزم ارسلان سے 05 لیٹر شراب، ملزم اعجاز سے چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News