جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
شاعر احمد فرہاد کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں علاج کی ضرورت ہے: وکیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شاعر احمد فرہاد کے وکیل ذوالقرنین نقوی نے بتایا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں علاج کی ضرورت ہے، تھانے کے اندر احمد فرہاد کا علاج ممکن نہیں ہے۔

یہ بات شاعر احمد فرہاد کے وکیل ذوالقرنین نقوی نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں احمد فرہاد کی بازیابی کا معاملہ زیرِ سماعت ہے، یہاں کی عدالت سے ضمانت ہو گی تواحمد فرہاد اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

شاعر احمد فرہاد کے وکیل ذوالقرنین نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں احمد فرہاد کے کیس کی سماعت ہو گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News