جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سحر کامران نے امریکی جریدے ریڈرزڈائجسٹ کیساتھ بیتی اپنی سہانی یادیں شیئر کردیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے امریکی جریدے ریڈرزڈائجسٹ کیساتھ گزری اپنی سہانی یادیں شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ریڈرزڈائجسٹ کے ساتھ جڑی اپنی یادیں شیئر کیں ۔

انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایاکہ3 مئی 2024 کوقارئین نے 86 سال بعدریڈرز ڈائجسٹ کے بند ہونے پرسوگ منایا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے بھی ریڈرزڈائجسٹ کو الوداع کہا۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم پڑھنے اور سیکھنے کی گہری یادوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، خاص طور پرورڈ پاور،الفاظ کا ذخیرہ جس سے ہم سکول کے دورمیں بہت زیادہ مستفید ہوتے تھے۔

یادرہے کہ 86 سال کی شاندار اشاعت کے بعد ریڈرز ڈائجسٹ یو کے بندکردیاگیا ہے۔

ریڈر ڈائجسٹ جسے آج کی ڈیجیٹل دنیا کے نوجوان گرینڈ ماز میگزین کہتے ہیں اس ڈیجیٹل دنیا میں ماضی کی چیز گردانا جا رہا ہے ، کبھی یہ امریکہ کے سماجی اور سیاسی کلچر میں بہت اثر ونفوذ رکھنے والا جدید رسالہ سمجھا جاتا تھا۔ جس نے دنیا بھر میں رسالوں میں ایک نیا ٹرینڈ دیا پاکستان کا مقبول ترین ڈائجسٹ اردو ڈائجسٹ بھی ریڈر ڈائجسٹ ہی کی طرز پر شروع کیا گیا تھا۔

ریڈر ڈائجسٹ اینڈ امریکن آئیڈنٹٹی کے عنوان سے شکاگو یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی کتاب بھی منظر عام پر آئی جس نے امریکی سماج کے اندر ریڈرز ڈائجسٹ کے اثر و نفوذ کا جائزہ لیا۔

ریڈرز ڈائجسٹ کا بند ہونا بلا شبہ ایک ایسے عہد کا خاتمہ ہے جس میں کتاب پڑھی جاتی تھی، جرائد اور رسائل شوق و ذوق سے پڑھے جاتے تھے۔ اب وقت بدل گیا ہے سکرین نے ہمیں یرغمال بنا رکھا ہے۔ریڈرز ڈائجسٹ جیسے ایک جائنٹ کا بند ہو جانا اس طرف بھی اشارہ ہے کہ ڈیجیٹل دنیا کا سیلاب ہر اس پرانی چیز کو بہا لے جائے گا جو نئے دور کے ساتھ اپنے اندر نئی تبدیلیاں نہیں کرتی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News