فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز)فیصل آباد میں شدید گرمی میں تعلیمی اداروں کے بچوں کو 9 مئی کی مذمت کیلئے بینرز پکڑا کر زبردستی سڑکوں پر نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں نومئی واقعہ کی مذمت کے لئے مختلف ریلیاں نکالی گئیں ایسے میں فیصل آباد میں شدید گرمی میں تعلیمی اداروں کے بچوں کو 9 مئی کی مذمت کیلئے بینرز پکڑا کر زبردستی سڑکوں پر نکال دیا گیا۔
تاہم سرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں نے گھنٹہ گھر پہنچ کر عمران خان زندہ کے نعرے لگا دیئے۔