بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
حکومت پنجاب کا صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز)نگران حکومت پنجاب نے لاہور کے صحافیوں کو 3 اور 7 مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا جس کے تحت 23 سو پلاٹوں کے لیے درخواستوں کی وصولی پیر سے شروع ہوگی۔


نگران وزیراعلی نے لاہور میں تقریب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

مزید خبریں