
پشاور(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 2 حلقوں کے انتخابی نتائج چیلنج کردیے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 72 اور پی کے 82 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمود جان اور کامران بنگش نے انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا،