








اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور تصاویر کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیا ہے۔ محکمہ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔