بدھ,  04 فروری 2026ء

پاکستان کی سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

پاکستان کی سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے، جبکہ کریڈٹ پیریڈ کو ایک سال سے بڑھا کر دو سال یا اس سے زیادہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔