







نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی سیاستدان اور کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے پاکستان کے خلاف مستقل دشمنی پر مبنی پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکمت عملی سے خطے میں امن کے امکانات کمزور ہوئے ہیں اور یہ طویل مدت میں مفید ثابت نہیں ہو سکی۔