جمعرات,  25 دسمبر 2025ء

نائیجیریا ، مسجد میں بم دھماکے سے 7 نمازی جاں بحق

نائیجیریا ، مسجد میں بم دھماکے سے 7 نمازی جاں بحق

مائیڈوگوری(روشن پاکستان نیوز) افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیڈوگوری میں مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 نمازی جاں بحق ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا نماز کے دوران ہوا، جس سے مسجد کونقصان پہنچا۔