
ممبئی(روشن پاکستان نیوز) معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے دارالحکومت دہلی میں شروع کریں گے۔ عامر خاں کی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس بلاک بسٹر فلم نے اربوں روپے کمائے تھے۔